SAHIWAL NEWS PAPER

ساہیوال پولیس کا سرچ آپریشن، چارملزمان گرفتار

ساہیوال: پولیس کا سرچ آپریشن ،چار کس ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ ، شراب برآمد ، ایک کس اشتہاری ملزم بھی گرفتار، مقدمات درج.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر اعجاز اسلم کامختلف ہوٹل سرائے، بستی میراں اور ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن ۔
سر چ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 64 کس مشکوک افراد کو بذریعہ بائیومیٹرک میشین چیک کیا گیااور کوائف کی تصدیق کی گئی۔4 کس مشکوک افراد گرفتار، دو کس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بورمعہ گولیاں برآمد، 1 کس کے قبضے سے شراب برآمد جبکہ ایک اشتہاری بھی گرفتار کر لیا گیا، مقدمات درج ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں