تھانہ غازی آباد پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، دو خواتین، تین مرد رنگے ہاتھوں گرفتار

چیچہ وطنی نیوز: تھانہ غازی آباد پولیس کا عرصہ دراز سے چلنے والے قحبہ خانے پر چھاپہ، دو خواتین تین مرد فحش حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی آباد کی حدود میں واقع حیدر کالونی میں عرصہ دراز سے قحبہ خانہ چل رہا تھا جس پر ایس ایچ او انسپکٹر وحید خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر فوزیہ عرف بلی ، سمیرا بی بی، بشارت علی، چوہدری اسد بشیر، چوہدری یاسر حمید کو قحبہ خانہ میں قابل اعتراض حالات میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں