محکمہ اینٹی کرپشن کا سبزمنڈی چیچہ وطنی میں چھاپہ

چیچہ وطنی نیوز: محکمہ اینٹی کرپشن کا سبزمنڈی چیچہ وطنی میں سائیکل، موٹر سائیکل سٹینڈ پر اوورچارجز وصول کئے جانے کی شکایات پر چھاپہ۔ رسیدیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سبز منڈی چیچہ وطنی پارک سٹینڈ کے ٹھیکیدار کی من مرضیاں جاری تھیں، سائیکل، موٹرسائیکل، رکشہ اور ریڑھی والوں سے دگنے پیسے وصول کرتا تھا۔

بلدیہ چیچہ وطنی کو بار بار شکایت کے باوجود بلدیہ نے کوئی کارروائی نہ کی، عوامی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے سٹینڈ پر چھاپہ مار کر رسیدیں تحویل میں لے لیں اور ضروری کارروائی شروع کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں