sahiwal district

کمشنر ساہیوال کا جناح سٹیڈیم کا دورہ، تعمیر میں سست روی پر اظہار برہمی

ساہیوال جناح سٹیڈیم کی تعمیر کا کام جنوری کے آخر تک مکمل نہ ہوا تو کنٹریکٹر سمیت ذمہ دار افسران کیخلاف انٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج ہوگی۔
کروڑوں روپے گرانٹ جاری ہوئی منصوبہ سست روی کا شکارکیوں ہوا، وجہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر کی سرزنش، آپ یہاں کیا کررہے ہیں ؟کمشنر ساہیوال کا استفسار۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ نے ساہیوال کے قدیم قائداعظم سٹیڈیم کا دورہ کیاتو سٹیڈیم ویرانیوں کا سماں پیش کررہاتھا جس پر کمشنر ساہیوال نے بہت دکھ اور تشویش کا اظہار کیا کہ کروڑوں روپے کی گرانٹ بھی جاری ہوچکی مگر منصوبہ تکمیل کا دورانیہ پورا ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا۔
کمشنر ساہیوال نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر سے سوال کیا کہ آپ یہاں کیا کررہے ہیں؟ اس کی کیا وجہ ہے؟ کنٹریکٹر کون ہے؟ تو سپورٹس آفیسر ہمیشہ کی طرح لاجواب رہے اور بتایا کہ کنٹریکٹر فیصل آباد سے ہیں۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کمشنر ساہیوال نے ذمہ داران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمشنر ساہیوال نے رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے تک کا ٹائم دیا ہے کہ اگر جنوری کے آخر تک جناح سٹیڈیم کا کام مکمل نہ ہوا تو کنٹریکٹر سمیت تمام ذمہ دار افسران کے خلاف انٹی کرپشن کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں