chichawatni

چیچہ وطنی: 3 موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد کی لوٹ مار

چیچہ وطنی:کے نواحی گاوں 116 بارہ ایل، جی ٹی روڈ نزد ریلوے لائن 3 موٹرسائیکلوں پرسوار 6 مسلہ افراد نے قاسم رمانہ سکنہ بسم اللہ کالونی، راجہ شاہ محمد سکنہ 120 تیرہ اے ایل، محمد اقبال بیلدار سکنہ 116 بارہ ایل اور غلام نبی سکنہ 116 بارہ ایل سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا. ملزمان فرار ہونے میں کامیاب .
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی. واضح رہے کسووال اور گردونواح میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. 

اپنا تبصرہ بھیجیں